پی ڈی ایم سن لے،اداروں پر دباؤ ڈالنے سے کچھ نہیں ہو گا،وزیر خارجہ کا پیغام

0
45

پی ڈی ایم سن لے،اداروں پر دباؤ ڈالنے سے کچھ نہیں ہو گا،وزیر خارجہ کا پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم، 31 جنوری کا انتظار کیوں کر رہی ہے ہم ان کے کہنے پر یا ان کے دباؤ پر مستعفی نہیں ہونگے – ہمارے پاس عوام کا مینڈیٹ ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل ہے وہ ان کے کہنے پر مستعفی کیوں ہوں گے؟ درحقیقت پی ڈی ایم کا بیانیہ عوام کی دلچسپی کھو چکا ہے ،کل لاہور میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی ساڑھے پانچ گھنٹے کی طویل نشست بے نتیجہ رہی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی،انہوں نے بھی اعلان کر دیا کہ پیپلز پارٹی کی طرح ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے،یہ کہہ رہے ہیں کہ سینیٹ کے انتخابات میں شمولیت کا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے لیکن میں آج کہہ رہا ہوں کہ یہ سینٹ کے انتخابات میں بھی حصہ لیں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اداروں نے ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق ذمہ داری نبھائی ہے اداروں پر دباؤ ڈالنے سے کچھ نہیں ہو گا ،پوری قوم پی ڈی ایم کی حقیقت جان چکی ہے ،الحمدللہ پی ڈی ایم کے احتجاج سے ہمیں کوئی ٹینشن نہیں ہے- جو خود محتاج ہو وہ احتجاج کیا کرے گا

Leave a reply