مزید دیکھیں

مقبول

پولیس کے ہاتھوں قتل طالب علم کے لواحقین کا لاش کے ہمراہ دھرنا دینے کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں مارے گئے اسامہ ندیم ستی کا جنازہ 5 بجے ادا کیا جائے گ

اس موقع پر کشمیر ہائی وے کو بند کر کے احتجاج کیا جائے گا اور وہیں کشمیر ہائی وے پر 5 بجے نماز جنازہ ادا کیا جائے گا ۔ اسلام آباد میں مرکز جی نائن کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں تاجروں کو فوری کشمیر ہائی وے پہنچنے کی درخواست ہے ۔اطلاعات کے مطابق نماز جنازہ کے بعد دھرنا دیا جائے گا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آبا د میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا گیا

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پولیس میں کالی بھیڑیوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،کالی بھیڑیں پولیس میں بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ،اہلکاروں کی گرفتاریاں ہوئی ہیں ،سخت سے سخت سزا دی جائے گی،

دوسری جانب اے ٹی ایس پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ،جاں بحق نوجوان کے والد نے تھانہ رمنا پولیس کو درخواست جمع کرادی

درخواست گزار نے کہا کہ بیٹا رات 2 بجے دوست کو یونیورسٹی چھوڑنے گیا،بیٹے سے پولیس اہلکاروں کا جھگڑا ہوا تھا،انہوں نے دھمکی دی کہ مزہ چکھائیں گے،میرے بیٹے نے پولیس اہلکاروں کا مجھ سے ذکر کیا تھا،

گزشتہ رات پولیس اہلکاروں نے میرے بیٹے کی گاڑی کا پیچھا کیا، 5 پولیس ا ہلکاروں نے میرے بیٹے کو جان سے مار دیا، ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے،

واضح رہے کہ اسامہ ندیم ستی کو کل رات اسلام آباد پولیس کے کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے 22 گولیاں مار کر شہید کر دیا،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan