اسلام آباد :مقتول اسامہ ستی پہلے ہی دومقدمات میں مطلوب تھا،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس مقتول اسامہ ستی پر درج 2 مقدمات سامنے لے آئی، پولیس کا کہنا ہے کہ اسامہ ستی پر ایک مقدمہ نارکوٹکس ایکٹ اور دوسرا فراڈ کا مقدمہ درج ہے، اسامہ ستی دونوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس گردی کے واقعے میں جاں بحق مقتول اسامہ ستی پر دو مقدمات درج ہیں، جس میں ایک مقدمہ تھانہ رمنا میں نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج ہے جبکہ دوسرا تھانہ سیکرٹریٹ میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب اسامہ ستی کے قتل کے خلاف جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی گئی ہے، اسامہ ستی کی پوسٹمارٹم رپورٹ بھی آگئی ہے، جس کے تحت پولیس نے بھی انکوائری شروع کردی ہے۔ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کےخلاف 302 اور780 اے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے جوڈیشل انکوائری کی جارہی ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کو بروقت قانون کے مطابق سزائیں دلوانے اور انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

Shares: