کراچی طیارہ حادثےکی تحقیقات کرنیوالے بورڈ کے سربراہ کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا،اہم وجہ سامنے آگئی

0
42

اسلام آباد :کراچی طیارہ حادثےکی تحقیقات کرنیوالے بورڈ کے سربراہ کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا،اہم وجہ سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کے کراچی میں ائیربس طیارہ حادثہ کی تحقیقات کرنے والے ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ ائیرکموڈور عثمان غنی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

ائیرکموڈور عثمان غنی مدت پوری ہونے پر 31 دسمبر کو پاکستان ائیر فورس سے ریٹائر ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں اے اے آئی بی کی سربراہی سے بھی ہٹادیا گیا ہے۔

عثمان غنی نومبر 2018ء سے ملک میں طیارہ حادثات کی تحقیقات کرنے والے ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈکے سربراہ تھے، انہوں نےحویلیاں کے قریب حادثےکا شکار ہوئے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی تھی ، اس حادثے میں جنید جمشید سمیت 48 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔

Leave a reply