خواتین عموما شوہروں کے معاملہ میں بہت حساس ہوتی ہیں اور بعض اوقات وہ اپنے خاوندوں کی جاسوسی بھی کرتی ہیں لیکن اب جاسوسی کرنےو الی خواتین کیلئے متحدہ عرب امارات میں ایک نئی مشکل پیدا ہو گئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق متحدہ عرب امارات میں شوہر کے موبائل سے میسجز کاپی کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ خلا ف ورزی کرنے پر خواتین کو تین ہزار درہم ادا کرنا ہوں گے، نئے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ شوہر کے موبائل پیغامات کو کاپی کرنے پر اگر شوہر نے بیوی کیخلاف شکایت درج کردی کہ ان کی بیگم نے موبائل ان کی بغیر اجازت سے استعمال کیا اور پرائیوسی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو پھر بیگم صاحبہ کو اس جرم میں تین ہزار درہم ادا کرنا ہونگے،
حکم نامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خواتین کو ایک سو درہم وکالت فیس اور دیگر چارجز بھی ادا کرنے ہوں گے، اس حکم نامہ کے بعد اپنے شوہروں کی جاسوسی کرنے والی خواتین میں بے چینی پائی جاتی ہے،