قدیم قبرستان پر لینڈ مافیہ کی جانب سے قبضہ جاری، حکام کے کردار پر سوالیہ نشان

0
49

ملیر کے علاقے پپری کے قدیم قبرستان پر لینڈ مافیہ کی جانب سے قبضہ جاری،
باغی ٹی وی : بااثر لینڈ مافیہ نے قدیمی قبرستان کی ضلع کونسل کراچی کی جانب سے تعمیر کرائی گئی دیوار اور قبروں کو مسمار کرکے گھروں کی تعمیرات کا کام شروع کردیا، علاقہ مکین کی جانب سے بن قاسم پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود پولیس نہیں پہنچی، جس کے باعث قبرستان پر قبضے کا سلسلہ جاری ہے

، اس سلسلے میں علاقہ مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بااثر لینڈ مافیہ نے 22 گوٹھوں کے واحد قدیمی قبرستان پپری کی دیواراور قدیمی قبریں مسمار کرکے گھروں کی تعمیرات شروع کردی ہے،

قبضہ مافیہ نے رادت کے اندھیرے میں قبریں مسمار کرکے تعمیرات کا سلسلہ شروع کردیا ہے، گذشتہ تین روز سے تعمیرات کا کام جاری ہے لیکن پولیس اور دیگر ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، دوسری جانب ضلع کونسل کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی کمشنر ملیر کی جانب سے قبرستان کو دی ہوئی دیوار مسمار کرنے کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا ، علاقہ مکین نے وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قدیمی قبرستان سے قبضہ ختم کرایا جائے۔

Leave a reply