لاہور:پولیو وائرس کے پھر پھیلنے گا، پنجاب کے اضلاع لاہور اور جہلم میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا معاملے پر پنجاب پولیو پروگرام کی جانب سے ایک بار پھر پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب پولیو پروگرام کے تحت 22 سے 25 جولائی تک انسداد پولیو مہم لاہور، جہلم اور سرگودھا کی منتخب یونین کونسلز میں منعقد کی جائے گی۔ منتخب یونین کونسلز میں 126,000 سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔لاہور کے شالامار ٹاﺅن اور راوی ٹاﺅن کی منتخب 10یونین کونسلز کو مہم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس پولیو مہم میں جہلم کی پانچ اور سرگودھا کی 6 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا،پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کے لئیے 340سے زائد انسداد پولیو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پنجاب سے دو نئے پولیو کیس آنے کے بعد پاکستان بھر میں اب پولیو کیسز کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔
وزارت قومی صحت کے ذرائع نے8 جولائی کو ہم نیوز کو بتایا تھا کہ 2 پولیو کیسز خیبر پختونخوا (کے پی) اور 2 بلوچستان سے سامنے آئے ہیں ۔بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کی یوسی شاہان پلال کے 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسی طرح قلعہ عبداللہ کے علاقے پنج پیرانی کے 9 ماہ کے بچے میں بھی پولیو وائرس پایا گیاہے۔