پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے تین جنوری کو ٹوئٹر پر ‘آسک علی ظفر’ کے سلسلے کے تحت مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔

باغی ٹی وی : مداحوں نے علی ظفر سے ان کے کیریئر، ان کی اہلیہ کی خوبصورتی اور ان سے محبت سمیت دیگر گلوکاروں اور کرکٹرز سے متعلق سوالات سمیت میشا شفیع سے متعلق بھی پوچھا۔

گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے درمیان جنسی ہراسانی کے معاملے میں 2 سال سے قانونی جنگ جاری ہے جس کا اگرچہ تاحال کوئی نتیجہ نہیں نکل ہم حال ہی میں علی ظفر نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ میشا شفیع کا نام سنتے ہی ان کے ذہن میں کیا خیال آتا ہے۔


علی ظفر نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ بلوچی اور سندھی گانے کے بعد اب جلد ہی وہ پشتو میں گانا جاری کریں گے، جس کی آڈیو تیار ہوچکی ہے اور ویڈیو پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔


ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے ٹی وی میزبان اقرار الحسن کو جان آدمی جب کہ کرکٹر احمد شہزادہ کو شہزادہ قرار دیا۔


ایک صارف نے گلوکار کو کہا کہ وہ انہیں کوئی نصیحت کریں جس پر علی ظفر نے کہا کہ شارٹ کٹ نہ اپناؤ محنت کرو اور اس کے اجر پر یقین کرو-


ایک صارف نے گلوکار سے پوچھا کہ آپ کو انڈے والا برگر پسند ہے یا زنگر جس پر علی ظفر نے کہا کہ انڈے والا پینتئیس روپے والا گرم گرم-


ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ جب بھی وہ میشا شفیع کا نام سنتے ہیں تو ان کے ذہن میں کیا خیال آتا ہے؟ جس پر علی ظفر نے اپنے ایک دہائی پرانے گانے ‘چل دل میرے’ کی ویڈیو شیئر کی، جو دنیا کی لالچ پر مبنی ہے۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے عاصم اظہر اور عمیر جسوال کو بہترین گلوکار قرار دیا۔


ایک خاتون مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا ان کی اہلیہ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے؟ اور انہوں نے اسے کیسے تلاش کیا، وہ واقعی بہت خوبصورت ہیں اور کیا ان دونوں کی محبت کی شادی ہے؟
خاتون کے جواب دیتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ ان کی اہلیہ لاہور میں ہی پیدا ہوئیں اور ان دونوں کی محبت کی شادی ہے، ان کے اور اہلیہ کے درمیان اس وقت محبت شروع ہوئی جب گلوکار پورٹریٹ بناتے تھے اور وہ ان سے اپنا اسکیچ بنوانے آئی تھیں۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی مقبول فلم طیفا ان ٹربل کا سیکوئل بھی بنائیں گے۔


بعض مداحوں نے سوالات کے سلسلے میں گلوکار سے سوال کرنے کے بجائے ان کی تعریف کی، جس پر انہوں نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔


ایک صارف نے پوچھا کہ اگر آپ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کے بارے میں کچھ بھی تبدیل کرسکتے ہیں تو ، یہ کیا ہوگا؟ علی ظفر نے کہا کہ مجھے شکایت کرنے میں یقین نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ دنیا ، اپنے ملک یا صنعت میں جو تبدیلی لانا چاہتے ہیں اس کی طرف کام کرنے میں ہے۔

حرا مانی کی دلچسپ پوسٹ پر مداحوں کے مزاحیہ تبصرے

علی ظفر میشا شفیع کیس: عدالت نے ہتک عزت کے دعوے پر تحریری حکم جاری کر دیا

Shares: