![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/01/WhatsApp-Image-2021-01-05-at-2.01.54-PM.jpeg)
پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ایک فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے کوئی معذرت پیش نہیں کروں گا، یہ وکٹ اچھی تھی-
باغی ٹی وی : پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ایک فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے کوئی معذرت پیش نہیں کروں گا، یہ وکٹ اچھی تھی- میں نے غلطیاں کیں اور ان سے بہت سیکھا-
فاسٹ باولر نسیم شاہ pic.twitter.com/gtUYN5aqhf
— Ayesha (@Ayesha701900053) January 5, 2021
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں ہے، یہاں مسلسل ایک ہی جگہ پر باؤلنگ کرنی ہوتی ہےنیوزی لینڈ کی ٹیم میں ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کے خلاف غلطی گنجائش نہیں تھی-
فاسٹ باولر کی حیثیت سے کوئی معذرت ہیش نہیں کروں گا نسیم شاہ pic.twitter.com/MlL1gzU15p
— Ayesha (@Ayesha701900053) January 5, 2021
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ نو بالز ہونے سے اعتماد میں کمی آتی ہے، زیادہ زور لگانے کی وجہ سے بھی نو بالز ہوئیں،
پریکٹس میچز میں نو بال نہیں ہوئے نوبالز سے سے نقصان بہت ہوا، دو آوٹ اسی کی نظر ہوئے کوشش ہو گی کہ آئندہ نوبالز پر قابو پائیں-
ظفر گوہر کا کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن اپ اس قابل ہے کہ ہم ایک لمبا ٹوٹل کرسکتے ہیں ہمیں صرف ایک لمبی اننگز اور اس کے ساتھ کچھ پارٹنر شپ کی ضرورت ہےدو دن ہم نے بیٹنگ کرنا ہے کوشش ہے کہ جتنا وقت کریز پر گزارسکیں-
ظفر گوہر کا کہنا تھا کہ میرا کردار ایک آلراؤنڈر کا ہے، وہی ادا کرنے کی کوشش کررہا کرکٹ میں کیچز ڈراپ بھی ہوتے ہیں اور اچھے کیچز پکڑے بھی جاتے ہیں ٹریننگ پوائنٹ وہی تھا جب ہنری نکلس نو بال پر کیچ ہوئے فاسٹ بولرز نے بہت محنت کی ہے، ڈراپ کیچز مہنگے پڑے ہیں ۔