چئیرمین لاہور قلندر اورعاقب جاوید پی ایس ایل سکس میں مزید بہتر کارکردگی کیلئے کیا اقدمامات کرنے جا رہے ہیں؟

0
47

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کی میٹ دی پریس

باغی ٹی وی :عاطف رانا نے کہا کہ قلندرز نے پی ایس ایل فائیو نے عمدہ کارکردگی دکھائی ہم پی ایس ایل سکس میں مزید اچھی ٹیم بناکر کامیابی حاصل کریں گے۔

عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین لیگ میں اس مرتبہ پاکستانی کھلاڑیوں کی موجودگی اچھی کارکردگی کا باعث بنے گی۔

لاہور قلندر کے سی ای او کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی ملنے سے ہماری ٹی ٹین ٹیم اچھی ہوگئی ہے۔

اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ شرجیل خان، سہیل تنویر، آصف علی کے آنے سے ہماری ٹی ٹین ٹیم اچھی ہوگئی ہے۔

عقاب جاوید نے بتایا کہ پی ایس ایل سکس کے لئے کھلاڑیوں کی فہرست آگئی ہےاگلے دو تین دن ہمارے لیے بہت اہم ہیں ۔

عاطف رانا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ گذشتہ پانچ چھ برس سے فرنچائز مالکان بقا کی جنگ لڑرہے ہیں قلندرز کی سوچ بھی وہی ہے جو شائقین کرکٹ کی سوچ ہے شائقین کرکٹ کے بغیر لیگ کا مزہ نہیں ہے ۔

عاقب جاوید کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ وقار یونس کوچ نہیں بلکہ کمنٹیٹر ہیں جب لوکل کوچ لگایا جاتا ہے وہ کوچ ہوتا نہیں ہم غیر ملکی کوچ لاتے ہیں تو وہ پہلے دوسال سسٹم کو سمجھنے میں لگادیتے ہیں ۔

عاقب جاوید نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آتی کہ مصباح الحق کہاں سے کوچ ہیں مصباح الحق نے ایک دن کوچنگ کئے بغیر پاکستان کے کوچ بن گئے-

عاقب جاوید نے کہا کہ محمد حفیظ ، دلبر حسین ، شاہین شاہ آفریدی ، کے ساتھ ساتھ سہیل اختر نے اچھاپرفارم کیا ابھی ہم نے رٹینشن کا اعلان نہیں کیا اس سال ہمارے کافی زیادہ کھلاڑی پلاٹنیم بن گئے ہیں ۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ڈین جونز بہت تجربہ کارکوچ اور بہترین کرکٹر تھے ہرشل گبز بھی تجربہ کار اور اچھے کوچ ہیں دیکھنا ہوگا کہ گبز کس طرح کراچی کنگز کی ٹیم کو بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کمبی نیشن بنانے میں دیر لگی ہے مگر کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے محمد عامر کراچی کنگز کے ساتھ ہیں مجھے نہیں لگتا کہ وہ ریلیز کریں گے

عاقب جاوید نے بتایا کہ میں نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ ہاکی کو چارچیزوں نے ڈبویا ہے تو اب کرکٹ میں بھی وہ چار چیزیں کردی گئی ہیں سکول کالج ، کلب ، ڈسٹرکٹ اور ریجنل کرکٹ ختم ہوچکی ہے گراس روٹ کرکٹ ختم ہونے کے باعث ہماری کرکٹ کا معیار نیچے جارہا ہے ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ کوئی سٹار نہیں ہے پاکستان کی تاریخ میں اس سے برا باولنگ اٹیک نہیں دیکھا پاکستان کرکٹ اس وقت تسلسل کے ساتھ نیچے جارہی ہے ۔

عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ایک طرف انضمام الحق چیف سلیکٹر تھے اور اب مصباح سے ہوتی ہوئی محمد وسیم تک بات پہنچ گئی ہے ہر جگہ چیلنجز ہوتے ہیں امید ہے کہ پی ایس ایل کے معاملات حل ہوجائیں گے ۔

Leave a reply