صدر مملکت اہل خانہ کے ہمراہ کہاں پہنچ گئے ؟ اور دوران قیام کیا کریں گے

0
33

اوماڑہ، صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اپنے فیملی کے ساتھ دو روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے۔صدرِ مملکت اورماڑہ میں مختصرہ قیام کرنے کے بعد گوادر پہنچیں گے۔

اورماڑہ پہنچنے پر ضلعی انتظامیہ، پاکستان نیوی کے کمانڈر کوسٹ اور کمانڈر ویسٹ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔صدر مملکت عارف علوی نے اورماڑہ نیول بیس کا دورہ کیا ـجہاں کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل ذاہد الیاسنے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پاک نیوی کے تنصیبات اور پیشہ ورانہ امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ـ

صدر مملکت اوماڑہ کے مختصر دورے کے بعد وہ گوادر پہنچیں گے۔جہاں چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی و دیگر صدرِ مملکت کو گوادر پورٹ، سی پیک کے جاری منصوبوں، گوادر پورٹ فری زون اور گوادر ماسٹر پلان کے بارے تفصیلی بریفنگ دینگے۔رات کو گوادر میں قیام کرنے کے بعد کل واپس روانہ ہو جائے گا۔

Leave a reply