کوئٹہ:مریم کے بعد بلاول مگرمولانا یہ کام نہیں کریں‌گے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہزارہ برادری کے دھرنے میں کل کوئٹہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

دوسری طرف معتبر ذرائع کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمن مریم اوربلاول کا اس موقع پرساتھ نہیں دیں گے ، اس کی وجہ فرقہ وارانہ تفریق بتایا جارہا ہے

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کوئٹہ جائیں گے اور سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نے ہزارہ برادری کے دھرنے میں شرکت کیلئے کل کوئٹہ جانے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ سانحہ مچھ کے خلاف مظاہرین کا کوئٹہ مغربی بائی پاس پردھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پہنچنے والی حکومتی ٹیم کے بھی مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور دھرنے کے شرکا نے وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ آمد تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Shares: