کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ سانحہ مچھ میں ملوث دہشت گرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت صوبےمیں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، چیف سیکریٹری فضیل اصغر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ،آئی جی ایف سی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری، آئی جی ایف سی نے وزیر اعلیٰ کو اجلاس میں بلوچستان میں امن وامان سےمتعلق صورتحال سمیت سانحہ مچھ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور مچھ واقعےکے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ مچھ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے،حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی،عوام کےجان ومال کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،سانحہ مچھ کےدرندوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔