صوبائی وزیر صنعت، تجارت، اینٹی کرپشن و محکمہ کوآپریٹو سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے بیان میں کہا کہپیپلز پارٹی قیادت اسٹیل ملز کے ملازمین سے ناانصافی پر ظالم حکمرانوں سے جنگ کرے گی۔اسٹیل ملز ملازمین کے خاندان کو بے حس حکمرانوں نے مسلسل عتاب کا شکار بنا رکہا ہے ۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ نااہل مسلط کیئے گئے ٹولے نے معیشت کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ریاست مدینہ کے دعویدار اتنے سفاک اور ظالم بنے ہوئےہیں کے وہ ہزاروں خاندانوں کے موں سے نوالا چھین رہےہیں۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے بیان میں کہا کہ
کرائے کے ان ایلیکٹیڈ ترجمانوں کو محض جھوٹ بولنے کے لیئے بھرتی کیا گیا سلیکٹیڈ حکومت سے عوام تنگ آ چکی ہے۔کرائے کےترجمان روزانہ بنیاد پر باری باری آکر جھوٹ بولتے ہیں ۔سلیکٹیڈ حکومت نے اپنی نااہلی سے ملک اورعوام کو سخت مشکلات میں دھکیل دیا ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ کان کنوں کے قتل کا خون بے حس حکمرانوں کو نظرہی نہیں آ رہا۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ سانحہ مچ پر ہر اہل دل کی آنکھ اشکبار ہے، یے کیسی ریاست مدینہ ہے جس میں عوام کو خون کے آنسو بہانے پر مجبور ہیں ۔ریاست مدینہ کا جھوٹا خواب بتانے والے سلیکٹیڈ وزیراعظم ٹوئیٹر پر دکھ بانٹنے کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔

Shares: