کراچی:عمران خان نے سندھ کی اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سے مرکزی قیادت نے استعفیٰ مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سے مرکزی قیادت نے استعفیٰ طلب کرلیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام فردوس شمیم نقوی کو پہنچایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی اہم بیٹھک جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کی جگہ حلیم عادل شیخ کو سندھ کا اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھی فردوس شمیم نقوی سےاستعفیٰ طلب کیاگیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی کی بہ طور اپوزیشن لیڈر کارکردگی بہتر نہیں تھی جس پر ان سے استعفیٰ طلب کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جس دن سوئی گیس پر بیان دیا اسی وقت معافی کے ساتھ استعفیٰ پیش کیا تھا، پارٹی ورکر ہوں، میرا استعفیٰ چیئرمین کے پاس ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی مرضی ہے وہ منظور کریں یا نہ کریں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا ہے کہ فردوس شمیم نقوی نے اخلاقی گراونڈ پر استعفی مجھے دیا ہے، تاہم ان کے استعفی کے حوالے سے ابھی وزیر اعظم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔