کراچی :وزیراعظم صاحب آپ یہ ضرورکام کریں‌ :سانحہ مچھ کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال بھی بول پڑےل،اطلاعات کےمطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے سانحہ مچھ پراظہارافسوس کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قراردیا ہے

ادھر اپنے پیغام میں مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سخت سردی میں ہزارہ کمیونٹی کا اپنے پیاروں‌کی لاشوں کے ساتھ کئی روز سے احتجاج اورپھروزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کااظہارکرنا ایک بہت بڑا پچیدہ معاملہ بن گیا ہے

مصطفیٰ‌کمال نے کہا کہ عمران خان اس ملک وقوم کے وزیراعظم ہیں اورن کا چاہیے کہ وہ ان دکھی خاندانوں کی آواز پرکوئٹہ جائیں اوران کے زخموں پرمرہم رکھیں‌

مصطفیٰ‌کمال نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ وہاں ضرور جائیں‌اورلوگوں کے دکھ درد کوسننے کے ساتھ ساتھ ان کے قاتلوں‌کی گرفتاری کے لیے یقین دہانی کروائیں‌

ان کا کہنا تھا کہ ان کویہ بھی یقین دہانی کروائیں کہ آئندہ کوئی ایسا معاملہ نہیں ہوگا

Shares: