کیپیٹل ہل مظاہرے کے بعد امریکی اراکین کی جانب سے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے اور یہ تعداد 15 تک جا پہنچی ہے.

تفصیلات کے مطابق مظاہرے کے بعد سے مستعفی ہونے کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس میں اب تیزی آ گئی ہے. کیپیٹل ہل میں ہزاروں کے ہجوم نے کانگریس کا گھیراؤ کر لیا تھا اور سیکورٹی فرسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے.

جمعرات کے روز بھی نیشنل سیکورٹی کونسل کے 4 ارکان نے استعفی دے دیا. جس سے استعفی دینے والوں کی کل تعداد 15 ہو گئی.

Shares: