سکیورٹی اہلکاروں کے روپ میں ٹارگٹ کلنگ کرنیوالا گروہ گرفتار
ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کے اہلکاروں کے روپ میں ٹارگٹ کلنگ کرنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت 6افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ،بارود اور فوجی وردیاں برآمد کرلیں ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے بلند خیل میں سیکورٹی فورسسز کو اطلاع ملی کہ آصف شاہ نامی قبائلی رہنما کو وردی میں ملبوس چند افراد نے قتل کر دیا۔
اطلاع ملتے ہی ایف۔سی نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ اپریشن شروع کر دیا۔رات کے اندھیرے میں ایک طویل اپریشن کیبعد دو ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر دیا۔ تفتش کے بعد ملزمان کی فراہم کردہ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے مزید 4 افراد کو بھاری اسلحے اور فوجی وردیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔یاد رہے کہ قبائلی رہنما آصف شاہ کے قتل کی زمہ داری ٹی۔ٹی۔پی نے قبول کی ہے اور ان ملزمان کا تعلق بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی۔ٹی۔پی) سے ہے جو حساس اہلکاروں کا روپ دھار کر ٹارگٹ کلنگ ،بتھہ خوری اور دہشتگردی کرتے تھے۔