لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ پر فرد جرم عائد کردی ہے

احتساب عدالت لاہور میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، نیب نے احد چیمہ کو نیب کورٹ میں پیش کیااحتساب عدالت کےجج امجد نذیر چوہدری نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احد چیمہ پر فرد جرم عائد کی،

کمرہ عدالت میں موجود ملزم احد چیمہ نے صحت جرم سےانکار کیا اور نیب الزامات کو مسترد کردیا، جس پر عدالت نے نیب کےگواہوں کو شہادتوں کےلیےآئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔کیس کی مزید سماعت 13جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

Shares: