![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/01/download-1-1.png)
اسلام آباد : اے بے یارو مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشو، میں شرمندہ ہوں، ندیم افضل چن بھی بول اٹھے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اے بے یارو مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشو، میں شرمندہ ہوں،
ذرائع کے مطابق ان کا یہ بیان وزیراعظم کے ہزارہ برادری والوں کو بلیک میلر کہنے کے بعد آیا، وزیراعظم نے شرط رکھی آپ تدفین کریں پھر آؤں گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے انتہائی مختصر ردعمل میں دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اے بے یارو مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشو، میں شرمندہ ہوں۔
اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشو۔۔۔میں شرمندہ ھوں
— Nadeem Afzal Chan (@NadeemAfzalChan) January 8, 2021
ان الفاظ میں ندیم افضل چن کی بےبسی کو محسوس کیا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انتہائی غیرمناسب بیان دیا کہ کسی بھی وزیراعظم کو اس طرح بلیک میل نہیں کیا جاتا کہ آپ آئیں گے تو ہم تدفین کریں گے۔
ابھی تک ندیم افضل چن کی طرف سے اس بیان کے حوالے سے کوئی وضاحتی بیان تو نہیں آیا مگریہ ضرور ہے کہ اس بیان کو اپوزیشن والے کیش کرانے کی کوشش میں ہیں