ٹرمپ کہیں‌ ایٹم بم ہی نہ چلا دے ، امریکی سیکیورٹی اداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا

0
49

ٹرمپ کہیں‌ ایٹم بم ہی نہ چلا دے ، امریکی سیکیورٹی اداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا

باغی ٹی وی :امریکی حکام کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ رویے سے یہ تشویش لاحق ہو گئی ہے کہ وہ اقتدار سے جاتے جاتے کہیں ایٹم بم ہی نہ گرا دیں، معاملے کی سنگینی نے سب کو سر جوڑ کر سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

خبریں ہیں کہ امریکی حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جلد ہی اقتدار سے ہٹانے پر انتہائی سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔ سپیکر نینسی پیلوسی نے بھی عسکری قیادت کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نینسی پیلوسی نے اس اہم معاملے پر جوائنٹ چیفس چیئرمین مارک ملے سے احتیاطی تدابیر پر گفتگو کی اور عسکری قیادت سے ٹرمپ کو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے باز رکھنے کی یقین دہانی مانگی ہے۔

امریکی سپیکر نینسی پیلوسی نے دوبارہ اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ خود استعفیٰ دیں یا نائب صدر انہیں ہٹا دیں، ورنہ مواخذے کے لیے تیار رہیں۔ صدر نے رضاکارانہ طور پر عہدہ نہ چھوڑا تو کانگریس کارروائی شروع کرے گی۔

واضح‌رہے کہ کل ٹرمپ کے حامیوں‌نے وائٹ ہاؤس پر ہلہ بول دیا تھا اور کیپٹل ہل امارت میں گھس کو نقصان پنچایا تھا . ٹرمپ کے حامیوں کاموقف تھا کہ صدارتی انتخابات میں دھاندلی سے جوبائیڈن کو جتوایا گیا۔ ہنگامہ آرائی کے وقت امریکی ایوان نمائندگان میں سیکیورٹی سخت اور امریکی نائب صدرمائیک پنس کو محفوظ مقام پرمنتقل کرنا پڑا ۔مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اور بعد ازاں امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں12 گھنٹے کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیاتھا . حالات اب بھی کشیدہ ہیں . دنیکا بھر میں‌ امریکا کا مذاق اڑایا جارہا ہے .

Leave a reply