روک سکو توروک لو:قائد اعظم کا کوٹ پہن کروکیلوں نے فائرنگ کردی

0
41

لاہور:روک سکو توروک لو:قائد اعظم کا کوٹ پہن کروکیلوں نے فائرنگ کردی،اطلاعات کے مطابق آج لاہور میں لاہور بارکے انتخابات کے نتائج کے بعد جیتنے والے گروپ کی طرف سے شدید فائرنگ کرنے کی خبروں نے لاہوریوں کوسخت پریشان کردیا ہے

ذرائع کے مطابق قانون کے ادارے لاہور ہائی کورٹ کے سامنے قانون شکنی کے بدترین مناظر نے قائد کے کالے کوٹ کو بھی بدنام کردیا ، وکلا اس طرح فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں جیسے کہ سامنے دشمن کی فوج نے چڑھائی کردی ہو

 

 

دوسری طرف شہریوں کی طرف سے آواز بلند ہورہی ہے کہ لاہور بار کونسل انتخابات کے بعد ہوائی فائرنگ کرنے والوں کوکون روک پائے گا ،قانون کے ان مجرموں‌ پرکون مقدمات قائم کرکے ان کو قرارواقعی سزا دے گا ،

دوسری طرف یہ بھی آوازیں بلند ہوئی ہیں‌کہ کیا ہائی کورٹ کے چیف جسٹس فوری نوٹس لیکر ان وکلا کے لائسنس منسوخ کریں گے ؟

Leave a reply