لندن: شاہ سلمان،ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ کے بارے میں اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق آج کا دن دنیا کے بادشاہوں کے لیے ایک یادگاردن کے طورپرسامنے آیا ہے ، ادھر ذرائع کے مطابق شاہ سلمان ، ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔
سعودی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق آج شاہ سلمان نے کرونا کی ویکسین لگوا کردیگرسعودی شہریوں کے لیے مثال قائم کردی ، یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ شاہ سلمان نے یہ عمل قومی ٹی وی پرآکرکیا ، جس کامقصد عوام الناس میں ترغیب پیدا کرنا تھا
ادھر ذرائع کے مطابق ملکہ برطانیہ اور شہزاد ہ فلپ نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی، انہیں شاہی خاندان کے معالج نے ونڈزر کاسل میں ویکسین لگائی۔
ملکہ برطانیہ نے ویکسین لگوانے کی خبر کی اجازت دی، ملکہ نے افواہوں کے خاتمے کے لیے خبر کی اشاعت کی اجازت دی۔ رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ او رشہزادہ فلپ سمیت 1.5 ملین افراد ایسے ہیں جنہیں اب تک کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں 80 سال سے زائد عمر کے افراد اعلیٰ ترجیحی گروپوں میں شامل ہیں جنہیں پہلے یہ ویکسین دی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے برطانیہ اس وقت دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے، اب تک 29 لاکھ 57 ہزار کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 79,833 ہے۔