حکمران ملک میں قانون کی بالادستی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرائیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری
جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے تو آئین وقانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری
ہردور حکومت میں عوام کے مسائل حل نہ کرکے حکمرانوں نے جمہوریت کی قدروں کو نقصان پہنچایا،ثروت اعجازقادری
قائد اعظم کے پاکستان کو امن پسند ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں حوصلے بلند رکامیابی کیلئے جدوجہد جاریرکھیں گے،ثروت اعجازقادری
سیاست میں آنے کا مقصد اقتدار نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے عوامی فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،ثروت اعجاز قادری
بیرونی قرضوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا حکمران ملکی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے آگے بڑھیں،ثروت اعجاز قادری

کراچی ( )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران ملک میں قانون کی بالادستی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرائیں،انتہاپسندی کو فروغ دینے اور دہشتگردی کو سپورٹ کرنیوالوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا،مضبوط ومستحکم پاکستان کیلئے آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے،ہردور حکومت میں عوام کے مسائل حل نہ کرکے حکمرانوں نے جمہوریت کی قدروں کو نقصان پہنچایا،عوامی حقوق کا استحصال کرنا آئین وجمہوریت منافی عمل ہے،حکمران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرتے ہوئے مہنگائی کے جن کو قابو کریں نئے روزگار کے مواقع اورنیوجنریشن کو آگے آنے دیا جائے،

جنگل کا قانون نہیں چلے گا قانون کی بالادستی اور عمل داری یکساں کیجائے،مظلوم انصاف کیلئے دربدر پھر رہے ہیں فوری انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں،جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے تو آئین وقانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علاقائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کارکنان حوصلے بلند رکھیں کامیابی کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے،قائد اعظم کے پاکستان کو ہر حال میں امن پسند ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں،سیاست میں آنے کا مقصد اقتدار نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے،عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،جمہویت کو تقویت دینے کیلئے حکمرانوں کوعوام دشمن پالیساں مسترد کرنا ہونگی، ملک کو لٹیروں سے بچانے کیلئے پوری قوم کو یکجا ہونا ہوگا،ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے میڈ ان پاکستان پالیسیوں کی ضرورت ہے،بیرونی قرضوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے،حکمران بیرونی قرضوں کو مسترد اور ملکی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے آگے بڑھیں عوام کو بنیادی حقوق مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،۔

Shares: