پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوین وقارکو حال ہی میں اہیک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں طلاق کے بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-
باغی ٹی وی :اداکارہ نوین وقار ڈرامہ انڈسٹری میں ادکاری کے علاوہ بطور آر جے اور وی جے بھی کام کر چکی ہیں نوین وقار نے 2012 میں اداکار اور کامیڈین اظفر علی کے ساتھ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں شادی کی، یہ اداکار اظفر علی کی دوسری اور نوین وقار کی پہلی شادی تھی تاہم 2015 میں اداکار جوڑی میں علیحدگی ہو گئی تھی۔
شادی کی ناکامی کے بعد اداکارہ نوین وقار نے اب تک شادی نہیں کی۔
ایک ویب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں نوین وقار کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے میرے خیال میں کسی بھی عورت کی زندگی کا سب سے اہم لمحہ وہ ہوتا ہے جب وہ خود مختار ہونے کے ساتھ اپنے خوابوں کے ساتھ جی رہی ہوتی ہے اور اپنے خواہشات پوری کرتے ہوئے بہتر زندگی گزار رہی ہوتی ہے اور میرے نزدیک اس طرح عورت کا تنہا زندگی گزارنا غلط نہیں ہے۔
نوین نے کہا کہ غلط انسان سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ تنہا رہیں اور خوش رہیں، نصیب میں اگر شادی کا ہونا لکھا ہوگا تو وہ ہو کر رہے گی لیکن یہ بات بھی یاد رکھیں کہ زندگی ایک خوبصورت تحفہ ہے اور آپ جس زمین پر ہیں وہاں آپ کو بہت سے بہترین کام کرنے ہیں اور ان تمام کاموں کو کرنے کے لیے شادی کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
اداکارہ کے اس بیان پر فیس بک صارفین کی جانب سے اداکارہ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے


تاہم چند صارفین کی جانب سے اداکارہ کے بیان کی حمایت بھی کی گئی۔









