لااینڈآرڈرکی صورت حال ابتر ، وزیراعظم نے اٹھایا اہم قدم

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .وزیر اعظم نے لااینڈآرڈرکی صورتحال کومانیٹرکرنےکیلئے وفاقی وزراپرمشتمل5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی. کمیٹی اسلام آبادمیں مختلف تنظیموں اورگروپوں کی جانب سےہونےوالےاحتجاج کیلئےتشکیل دی گئی. وزیرداخلہ کی سربراہی میں5رکنی کمیٹی لااینڈآرڈرکی صورتحال سےمتعلق رپورٹ مرتب کرےگی.کمیٹی میں پرویزخٹک،اسدعمر،فروغ نسیم،شفقت محمودشامل ہیں.

ادھر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ملاقات میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مسلسل بھارتی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

اس اہم ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں 11 افراد کے قتل کی پر زور مذمت کی۔ ملاقات کے دوران عزم کا اظہار کیا گیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Shares: