جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے مکمل تیار ہوں،بابراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجری سے مکمل ٹھیک ہوگیا ہوں پریکٹس شروع کردی ہے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے مکمل تیار ہوں ۔بڑی خوشی ہے طویل عرصے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان آرہی ہے ۔ جنوبی افریقا کا پاکستان آنا خوش آئند ہے ۔ جنوبی افریقا کی سیریز میں تماشائیوں کی کمی محسوس ہوگی ۔ ان فٹ ہوکر سیریز نہ کھیل سکنے کا افسوس ہے ۔ٹیم کو میری ضرورت تھی مگر میں نہیں کھیل سکا۔ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔
بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقا اچھی ٹیم ہے اس کے خلاف کامیابی اہم ہوگی ۔ ابھی نئے چیف سلیکٹر سے ملاقات نہیں ہوئی ۔ٹیم کے حوالے سے ابھی بات نہیں ہوئی صورت حال دیکھ کر فیصلہ کریں گے ۔ محمد حفیظ سینئر کھلاڑی ہیں ان سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے لیے محمد حفیظ کو روکنے کے لیے کوئی بات نہیں ہوئی تھی ۔عبداللہ شفیق اور دیگر کھلاڑیوں میں بڑا کھلاڑی بننے کی صلاحیت ہے ۔
بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ محمدعامر کی پرفارمنس اتنی اچھی نہیں تھی جس کی بنا پر ڈراپ ہوئے ۔ محمد عامر پرفارم کریں گے تو سلیکٹرز ضرور ان سے بات کریں گے ۔ایک سیریز کی کارکردگی کی بنیاد پر تنقید کرنا اچھی چیز نہیں ہے