یااللہ خیر:ہاکی کی دنیا کے عظیم سٹاراولمپین اصلاح الدین لٹ گئے:بہت دکھ ہوا:مبشرلقمان

لاہور:یااللہ خیر:ہاکی کی دنیا کے عظیم سٹاراولمپین اصلاح الدین لٹ گئے:بہت دکھ ہوا:مبشرلقمان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئر صحافی ، معروف تجزیہ نگار مبشرلقمان نے پاکستان ہاکی کے سٹار کھلاڑی اولمیئین اصلاح الدین کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی پربہت گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ،

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ انہوں نے خبرسنی ہے ، دل تو یہ کہتا ہے کہ اللہ کرکے یہ جھوٹ ہواس عمر میں دنیا ہاکی کے اس عظیم کھلاڑی کے ساتھ یہ واقعہ بہت بڑے غم سے کم نہیں

 

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ دعایہی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو محفوظ رکھے

یاد رہے کہ آج تھوڑی دیر پہلے پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اولمپیئن اصلاح الدین کے ساتھ رہزنی کا واقعہ پیش آیا ہے، مسلح افراد ان سے نقدی اور موبائل فون چھن کر فرار ہوگئے۔

سابق ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین نے بتایا کہ ان کے ساتھ رہزنی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اولمپیئن احمد عالم کی والدہ کے جنازے میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔انھوں نے بتایا کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 3 مسلح ملزمان اچانک میری کار میں بیٹھ گئے اور مجھے گاڑی میں یرغمال بنالیا۔

سابق اولمپیئن نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے انھیں ایک گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا اور پھر صفورا چورنگی پر چوڑ کر میری کار اپنے ساتھ لے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان مجھ سے 15 ہزار روپے اور موبائل بھی لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے سابق ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین تھانہ گلستان جوہر میں رپورٹ بھی درج کروادی۔

Comments are closed.