اگر یہ نہیں بتا رہے تو نقصان تو انکا ہی ہے،خواجہ آصف کیس میں عدالت کے ریمارکس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کیخلاف جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر سماعت ہوئی
نیب نے خواجہ آصف کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کردی ،خواجہ آصف کیجانب سے فاروق ایچ نائیک کا وکالت نامہ پیش کردیا گیا،عدالت نے وکالت نامے سے اسپیشل کا لفظ ہٹانے کی ہدایت کر دی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسپیشل لوگوں کے لیے ا سپیشل وکیل کیا گیا ہے،
https://twitter.com/TahirMughalPml1/status/1349237835690336256
عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں کیا یہ رقم خواجہ آصف کے پاس گئے کہ نہیں؟ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں جواب دیا کہ اسی سے متعلق تفتیش کرنی ہے،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ اب آپ کرنا کیا چاہتے ہیں؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم ان لوگوں سے تفتیش کرنا چاہتے ہیں،خواجہ آصف نے اپنے جس ملازم کے نام پر کمپنی بنا رکھی تھی اسکے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر ہوئے،
عدالت نے کہا کہ کیا خواجہ آصف کے بغیر تفتیش نہیں ہو سکتی؟ یہ منی لانڈرنگ کیوں لکھا کہ اسکی کیا کہانی ہے؟ 13کروڑروپےکی رقم انکو بیرون ملک موصول ہوئی، اگر یہ نہیں بتا رہے تو نقصان تو انکا ہی ہے،
پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی
پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا
عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان
بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب
مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری
پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب
پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا
مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا
اب میں "نکلوں” گی اور کوئی بات چیت نہیں ہو گی،مریم نواز کے دعوے پر سب حیران
ن لیگ میں اختلافات، ایاز صادق بھی میدان میں آ گئے، کیا کہہ دیا؟
احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کہا کہ شہباز شریف کے کیس میں بھی کہا تھا اگر ریکارڈ نہیں دیتے تو مشکل انکو ہی ہوگی، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے خواجہ آصف کا کمپنی سے ایگریمنٹ طلب کرلیا
عدالت نے کہا کہ تمار ریکارڈ دیکھنے کے بعد ریمانڈ پر فیصلہ کریں گے،عدالت نے خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا