اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے خاتمہ سے ہی ہم اپنے نونہالوں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں والدین کو چاہیے کہ وہ پانچ سال یا اس سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں وہ تحصیل ہسپتال بھیرہ میں ڈاکٹر ابوالحسن محمد شاہ الازہری کے ہمراہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے تھے

ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ تحصیل بھیرہ ڈاکٹر محمد اسماعیل بھی تھے محمد مرتضیٰ نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں محکمہ صحت کی ٹیموں کا کلیدی کردار ہے جو گھر گھر جا کر نوزائیدہ اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں پولیو ویکسین کے دو قطرے آپ کے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں والدین کا فرض ہے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں

Shares: