مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سہیل شوکت بٹ کےُگھر پر پولیس نے دھاوا بول دیا ، جبکہ دوسری جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد پانچ بجے ڈی آئی جی آپریشن کے دفتر جائے گا ، مسلم لیگ کی اعلی قیادت مریم نواز شریف سمیت شدید مزمت کی گئی ہے ، جبکہ پولیس کی جانب سے مسلم لیگی کارکنان اور ایم این اے ، ایم پی ایز کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، اس سےچند دن پہلے سیف الملوک کھوکھر کے گھر پر بھئ پولیس نے دھاوا بولا تھا
عدالت نے کچھ عرصہ قبل مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم پی اے سہیل شوکت بٹ کی گرفتاری کا حکم دیا تھا ۔سیشن کورٹ میں بابر بٹ قتل کیس کی سماعت ہوئی تھی ۔ عدالت نے بابر بٹ قتل کے استغاثہ کیس میں لیگی ایم پی اے سہیل شوکت و دیگر کو طلب کررکھا تھا تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ جج عرفان بسرا نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سہیل شوکت بٹ کی گرفتاری کا حکم دیاتھا ۔خیال رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ کو ذاتی دشمنی کی بنا پر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے بابر سہیل بٹ کے قتل پر مسلم لیگ (ن) کے اس وقت کے رکن قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔








