تل ابیب :اسرائیل وزیراعظم کتنے عقلمند:ایک فیصلے نے حیران کردیا ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ایک ایسا کام کیا ہے کہ سننے والا ہرکوئی حیران رہ گیا ، اس حوالے سے ایک اہم فیصلے نے اسرائیلی وزیراعظم کی خوبی کو سب پرواضح کردیا

ذرائع کے مطابق اپنی نوعیت کی ایک دلچسپ پیشرفت میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے منگل کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے فوٹوکور کو ہٹا دیا ہے۔ اس تصویر میں اسرائیلی وزیر اعظم اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ساتھ بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایسے وقت میں نتن یاہو کا اس تصویر کو ہٹا دینا یہ تاثر دے رہا ہے کہ وہ اپنے سیاسی حلیف سے علاحدہ ہونا چاہتے ہیں جس کو ممکنہ مواخذے کا سامنا ہے۔

وائیٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران نتن یاہو کی ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے یہ تصویر اسرائیلی وزیراعظم کے امریکی صدر کے ساتھ قریبی تعلقات کی علامت کے طور پر طویل عرصے تک نتن یاہو کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر سجی رہی۔اب نتن یاہو کے اکاؤنٹ پر ایک دوسری تصویر سجی ہوئی ہے جس میں اسرائیلی وزیر اعظم کورونا کی ویکسین لگواتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نتن یاہو نے نومبر 2020ء میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کے مقابل ٹرمپ کی شکست کے بعد بھی امریکی صدر والی تصویر اپنے اکاؤنٹ پر برقرار رکھی ہوئی تھی۔جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ سیاست میں کوئی مستقل دوست یا مستقل دشمن نہیں ہوتا بالکل اسی طرح نتن یاہو نے ٹرمپ کا اس وقت تک ساتھ دیا جب تک ان کا (ٹرمپ) اقتدار بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا

ویسے بھی بعدازاں ٹرمپ یکے بعد دیگرے مختلف تنازعات میں پھنستے چلے گئے اور ان کی مقبولیت میں کمی آتی گئی۔ رہی سہی کسر گذشتہ سال منعقدہ صدارتی انتخابات نے پوری کردی جہاں انہیں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا

Shares: