چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی ایم این اے آغا رفیع اللہ کی کراچی میں ملاقات، آغا رفیع اللہ نے پارٹی چیئرمین کو ملیر میں جاری حکومتِ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، آغا رفیع اللہ نے ایکسپریس وے جیسا میگا پروجیکٹ ملیر کو دینے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملیر فراخ دل و بھادر لوگوں کا مسکن ہے، ہمیں عزیز ہے، عوام کی خدمت ہماری سیاست اور ان کے حقوق کو تحفظ دینا ہمارا منشور ہے

دوسری جانب وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے سینیٹر عبدالحسیب خان کی اہلیہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے.

سعید غنی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے. آمین ، اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین

Shares: