شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ مسافر،تاجر اور مکین مال وزر سے محروم ہوگئے،تھانہ بھکھی کے علاقہ چار چک رسالہ میں سپلائی دے کر واپس آنے والے سیل مین محمد حفیظ کو 3مسلح افراد نے ہینڈ زپ کروا کر 45ہزار روپے نقدی چھین کرفرار،اسی تھانہ کی حدود گھنگ گاؤں میں 2مسلح ڈاکوؤں نے دورکشہ سوار مردوخواتین کو یرغمال بنا کر50ہزار روپے نقدی،طلائی زیورات اورموبائل فون چھین کرفرار،اسی روڈ پر شیر فروش کوڈاکوؤں نے پیسے کم رکھنے پر تشدد کانشانہ بنایا اور فرار ہوگئے،تھانہ شرقپور شریف کی حدود سہوجوال سٹاپ پرسبزی منڈی لاہور جانیو الے بیوپاریوں ملک وسیم اوراسکے ساتھی کو2مسلح افراد نے دھند کافائدہ اٹھاتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر ہینڈ زپ کرواکر25ہزار روپے کے کرنسی نوٹ اور15ہزار روپے مالیت کاموبائل فون جبکہ تین دکانداروں 35ہزار روپے سے زائد نقدی چھین کرفرار،مانانوالہ میں میاں خالد کو2مسلح افراد نے دکان میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر 17ہزار روپے نقدی اورموبائل فون سے محروم کرکے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے فرار،لاگر روڈ پر زرعی فارم کے مالک رانا عمردراز کو دوران واردات فائرنگ کرکے زخمی کردیا جبکہ پولیس کے مطابق واقعہ لڑائی جھگڑے کا ہے،اسی تھانہ کی حدود لاگر روڈ پر مسلح افراد نے نجی موبائل کمپنی کے ملازم عاطف جاوید سے 2مسلح28ہزار روپے کے کرنسی نوٹ چھین لیے پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ کے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے،سینٹری سٹور میں گھس کر2مسلح افراد62ہزار روپے نقدی اورموبائل فون چھین کرفرار،لاگر اور پھلروان روڈ پر ڈاکوؤں نے مبینہ ناکہ لگا کر راہگیروں کو کنگال بنادیا،مانانوالہ کے علاقہ مسجد عید گاہ کے باہر سے نامعلوم چور ریاض کی موٹرسائیکل3426ایل بی پی لے اڑے، پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے صورتحال کافوری نوٹس لینے اور جرائم کی وارداتوں کے ملزمان کی گرفتاری و مسروقہ سامان کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

- Home
- جرائم و حادثات
- شیخوپورہ پولیس جرائم روکنے میں بری طرح ناکام







