قصور
تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر اکی کاروائی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار، اسلحہ بر آمد مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے حکم پر تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنے تھانہ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں مختلف دیہاتوں سے دو ملزمان یاسر ولد رفیق اور حمزہ ولد ریاض کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 223بور رائفل ،دو عددپسٹل 9MMاور درجنوں گولیاں بر آمد کر لیں دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ، ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے میں ناسور کی مانند ہیں جن سے آہنے ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے ہر وہ شخص جیل کی ہوا ضرور کھائے گا جو کرائم سے وابسطہ ہے میں میڈیا کے توسط کریمینل لوگوں کو یہ پیغام پہنچا رہا ہوں کہ جلد از جلد وہ اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ انہیں قانونی شکنجے سے کوئی بھی نہیں بچا سکے گا

Shares: