پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس کب اور کیا کچھ طے ہوگا، اعلان ہوگیا

0
26

پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس کب اور کیا کچھ طے ہوگا، اعلان ہوگیا

باغی ٹی وی : پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس کے سلسلے میں تمام متعلقہ ارکان کو شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 19 جنوری کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی، اس کے علاوہ پی ڈی ایم کا آئندہ کا لائحہ عمل بھی زیر غور رہے گا۔

سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ بند،وفا کے بدلے وفا ملے گی، شیخ رشید کا پی ڈی ایم کو پیغام

پی ڈی ایم لانگ مارچ کا کیسے استقبال کریں گے؟ شیخ رشید کا بڑا اعلان

جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت تیار ہے، شیخ رشید کا اسامہ ستی کے والد کو فون

شیخ رشید کو طلب کرنے کی درخواست پرعدالت نے کیا کہا؟

دوسری جانب شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میری تاریخ بھری پڑی ہےمیں ختم نبوت کاسپاہی ہوں،آئین اور قانون کو ہاتھ میں لوگے تو آئین اور قانون آپ کو ہاتھ میں لے گا،19 تاریخ کو دیکھیں گے وہ اپنے سیاسی آئینی حق کو کس طرح استعمال کرتے ہیں،اگر لوگوں نے مسئلے اٹھائے توپھر سارے مسئلے اٹھیں گے،جیسا کریں گے ویسا بھریں گے،آئین اور قانون کا احترام کریں،

Leave a reply