لاہور:ن لیگ اور پی پی کوغیرملکی فنڈنگ ہوئی:ثبوت موجود ہیں:وضاحت چاہتے ہیں :الیکشن کمشین کا حکم،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو پارٹی فنڈنگ کیس میں طلب کرلیا ہے۔الیکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی پی اور ن لیگ کو غیرملکی فنڈنگ ہوئی ہے اور اس کے قوی ثبوت ہیں یہ دونوں پارٹیاں آکر اپنی وضاحت پیش کریں

 

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”290353″ /]

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو آج 18 جنوری کو پارٹی فنڈنگ کیس میں طلب کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی کے فرخ حبیب نے فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے درخواست دی تھی۔ ن لیگ کو آج 18 جنوری کو دوپہر 12 بجے اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ایسے ہی 18 جنوری کو پیپلزپارٹی کو دوپہر دو بجے اسکروٹنی کے لیے بلایا گیا ہے ۔

الیکیشن کمشین کی طرف سے اس حکم کی تصدیق کرتے ہوئے اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سچ تو یہ ہے کہ ن لیگ،پیپلزپارٹی کا اپنا فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے ۔ ان سے پوچھے ہرسوال کا جواب جھوٹ، ان کا ہر بیان جھوٹ پر مبنی ہے ۔ مریم بی بی کی جماعت کا وتیرہ ہے پڑھے سمجھے بغیر مٹھائی کھاتے ، پھر پچھتاتے ہیں ۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کیس میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا گیا تھا، جس کا آج پی ٹی آئی کی جانب سے جواب جمع کروایا گیا۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروایا گیا ہے کہ اگر کوئی غیرقانونی فنڈنگ ہوئی ہے تو اس کے ذمہ دار ’ایجنٹ‘ ہیں، پارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Shares: