پی ٹی آئی لیڈر نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ، امریکی صدر کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہے گی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ادھر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان پاک امریکا تعلقات کا نیا دور شروع کریں گے، وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان کا وژن لے کر امریکا آئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں امن اور خوشحالی کا بیانیہ لے کر امریکا آئے ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے وائٹ ہاﺅس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔ اس مو قع پر وزیراعظم کو امریکی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ وائٹ ہاؤ س پہنچے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود ہیں ۔
واضح رہے کہ اس وقت ساری دنیا کی نظریں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور ان کی ٹرمپ سے ملاقات پر لگی ہوئی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، وزیر اعظم کی آج کی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم بعد ازاں اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے، وہ پاک امریکا بزنس کونسل کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے،
وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے پہلے استقبال کیلئے امریکی فوج کا دستہ بھی پہنچ گیا جبکہ پاکستانیوںکی بڑی تعدد بھی وائٹ ہاؤس کے باہر موجود ہے، عمران خان اور ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات کی طرح وفود کی سطحپر بھی بات چیت ہو گی،
وزیراعظم عمران خان جب وائیٹ ہاؤس پہنچے تو اس موقع پر وائیٹ ہاؤس کے باہر بڑی تعداد پاکستانیوں کی جمع تھی جنہوں نے وزیراعظم کو دیکھ کر خیرمقدمی نعرے لگائے، وزیراعظم عمران خان نے بھی استقبال کے لئے آنے والوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دیا.