قصور
چونیاں کے شہر ہنگن پور میں ن لیگی راہنما کی آمد
چونیاں کے شہر کنگن پور میں چوہدری احسن اقبال مرکزی رہنماء مسلم لیگ ن اور عطاءاللہ تارڑ رہنماء پنجاب کی آمد ہوئی چوہدری احسن اقبال اور عطاء اللہ تارڑ کا ن لیگی کارکنان نے بھرپور استقبال کیا ن لیگی رہنماؤں کی آمد پر کارکنوں نے نواز شریف مریم نواز کے حق اور عمران خاں کے خلاف نعرے بازی کی ن لیگی کارکنوں نے رہنماؤں کی آمد پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے
احسن اقبال اور عطاء اللہ تارڑ چوہدری احسن رضا خاں سابقہ ایم پی اے کی اسیری پر اظہار یکجہتی کے لئے کنگن پور پہنچے تھے
چوہدری احسن اقبال نے ن لیگی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خاں کی حکومت کی مہنگائی اور عوام دشمن پالیسیوں پر کڑی تنقید کی چوہدری احسن اقبال نے اپنے خطاب میں اپنی حکومت کے منصوبوں اور ملکی ترقیاتی کاموں کو ملکی سنہرا دور قرار دیا پی ڈی ایم اے کے پلیٹ فارم سے سیلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے پاکستان کے پاسپورٹ اور کرنسی کو قدر دلوانے کی بجائے بے حال کردیا ہے
ن لیگی کارکنوں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ جلد ہی عمران خاں کی حکومت کو گھر جاتے دیکھیں گے
۔عمران حکومت کی پالیسیاں کشمیر کو پلیٹ میں رکھ کر دشمنوں کے حوالے کر دینے کے مترادف ہیں اور حکومت نے پاکستان کے کسانوں اور مزدوروں کو بد حال کر دیا اور ملک کو دوبارہ اندھیروں میں دھکیلا جارہا ہے
پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت کی کارکردگی کی مثال آئی فون لیکر نوکیا 3310 دے دیا گیا والی ہے

Shares: