انگلینڈ نے سری لنکا پر برتری حاصل کر لی

0
54

انگلینڈ نے سری لنکا پر برتری حاصل کر لی

باغی ٹی وی : انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف گالے ٹیسٹ 7وکٹ سے جیت کر 2 میچزکی سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے،گالے میں میچ کے آخری روز اس نے 74 رنزکا ہدف مزید کوئی نقصان اٹھائے پورا کرلیا،آخری دن صرف 10 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا،اس میں 38 اسکور بنے،اس طرح انگلینڈ کی دوسری اننگ 3وکٹ پر 76رنزکے ساتھ مکمل ہوگئی،اسے فتح کے لئے 74 رنز درکار تھے،جونی بیرسٹو 35رنزپر ناٹ آئوٹ گئے۔سری لنکن ٹیم پہلی اننگ میں 135 اور انگلش ٹیم 421رنزبناکر آئوٹ ہوئی تھی میزبان ٹیم نے دوسری اننگ میں359رنزبنائے تھے،ڈبل سنچری بنانے والے جوئے روٹ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔دوسرا ٹیسٹ22جنوری سے کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ نے اس فتح کے ساتھ ہی 60پوائنٹس اپنے نام کر لئے ہیں اور پوائنٹس فیصد کی نئی شرح کے اعتبار سے اس کے ریٹنگ پوائنٹس میں 5پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔اس طرح اس کے اور نیوزی لینڈ کے درمیان 10 پوائنٹس کا فاصلہ کم ہوکر 5کا رہ گیا ہے،انگلینڈ نے اگر دوسرا ٹیسٹ جیت لیا تو وہ کیویز سے آگے نکل جائیں گے۔اس وقت تک آسٹریلیا 73 اعشاریہ 8 فیصد کے ساتھ پہلے،بھارت 70 اعشاریہ2 کے ساتھ دوسرے،نیوزی لینڈ 70 کے ساتھ تیسرے اور انگلینڈ 65 اعشاریہ 2فیصد پوائٹنس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کا گابا میں آسٹریلیا سے چوتھا وآخری ٹیسٹ جاری ہے،شکست یا ڈرا کی صورت میں بھارت نیوزی لینڈ سے نیچے چلا جائے گا۔ڈرا ہونے کی صورت میں آسٹریلیا کو بھی زک پہنچے گی،اس طرح صورتحال دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔پوزیشن کی یہ اکھاڑ پچھاڑ بھی عارضی ہوگی کی نکہ اس کے بعد بھارت اور انگلینڈ کی فیصلہ کن سیریز باقی ہے اور اسی طرح آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیسٹ سیریز بھی ہونی ہے۔
دوسری جانب سڈنی میں بھارت اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ کے چوتھے روز اختتامی لمحات میں بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا ہے،بھارت نے 324رنزکے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 4رنزبنالئے ہیں۔اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 294رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔اسٹیون اسمتھ 55،ڈیوڈ وارنر 48،مارکس ہیرس 38 اور کیمرون گرین 37رنزکے ساتھ نمایاں رہے،بھارت کے محمد سراج نے 73رنز دے کر 5وکٹیں اپنے نام کیں ،شردول ٹھاکر نے 61رنزکے عوض 4کھلاڑی آئوٹ کئے۔آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 369 اور بھارت نے336رنزبنائے تھے۔سیریز اس وقت تک 1-1 سے برابر ہے۔

Leave a reply