۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مزدوروں اور کسانوں کی پارٹی ہے۔ بے روزگاروں کو روزگار، بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنا ہمارہ نظریہ ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک اور وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سکھر میں ایک ہزار سے زائد مزدوروں میں فلیٹس تقسیم کرنے جا رہے ہیں۔ایک کروڑ ملازمتوں کا دعویٰ کرنے والوں نے ڈھائی سال میں ایک کروڑ افراد کو بے روزگار کردیا، پچاس لاکھ گھر کا وعدہ کرنے والوں نے ملک بھر میں سیکڑوں افراد کو بے گھر کردیا،لیکن اپنا گھر ریگیولرائیز کرادیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیو لیبر سٹی کا افتتاح کردیا، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر مزدوروں میں ایک ہزار 24 فلیٹوں کی مفت تقسیم
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، سعید غنی اور ناصر شاہ موجودتھے ، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شازیہ مری، جام اکرام اللہ، اویس شاہ، امتیاز شیخ، سہیل انور سیال، فرخ شاہ، نواب وسان اور ارسلان شیخ بھی موجودتھے ، نیو لیبر سٹی کے منصوبے کا آغاز صدر آصف علی زرداری نے کیا، مزید چھ ہزار فلیٹس تقسیم ہوں گے