وزیر ریلوے نے اپنی حکومت سے کیا اپیل کر دی

0
44

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ آئندہ چھ ماہ میں مال بردار گاڑیوں کی آمدن19 ارب روپے سے36 ارب روپے تک بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے اثاثے فروخت نہیں کئے جائیں گے بلکہ ریلوے کی غیر قانونی طور پر قبضے میں لی گئی اراضی کو واگزار کرایا جائے گا۔

ریلوے کے وزیر نے کہا کہ حفاظت یقینی بنانے اور ریل حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سگنل کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور بغیر گارڈ کے ریلوے کراسنگ کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا۔اعظم سواتی نے کہا کہ انہوں نے علاقے میں ریلوے اسٹیشنز کو معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود ان کی وزارت کی ترجیح ہے

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ایم ایل ون ریلوے میں نئی جدت پیدا کر دے گا تاہم چین منظوری دے تو ایم ایل ون پر کام کا فوری آغاز کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے کی زمین یا اثاثے فروخت نہیں کئے جائیں گے تاہم ریلوے ملازمین کے لئے فلیٹ ضرور بنائے جائیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب سے اوور ٹائم مانیٹر کیا جائے گا اور اس کے لئے سسٹم بھی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کراچی، پشاور میں قبضہ شدہ اراضی واہگزار کرانے کا عمل شروع ہو گیا ہے, چند ہفتوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا پہلا پروجیکٹ لایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلوے اراضی پر قبضہ واہگزار کرایا جائے گا جس کے بعد چھ سے نو ماہ میں منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا۔

Leave a reply