ریاست مدینہ کاخواب دکھایاگیالیکن جب قوم صبح اٹھی تومنہ کوفےکی طرف تھا، مولانا فضل الرحمان
باغی ٹی وی : سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت منتخب نہیں۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کوقوم پرمسلط کیاگیاہے جبکہ 8اگست2018کواسی جگہ پرمظاہرہ کرکےالیکشن 2018کومستردکیاتھا۔
سربراہ پی ڈی ایم نے یہ بھی کہا کہ ریاست مدینہ کاخواب دکھایاگیالیکن جب قوم صبح اٹھی تومنہ کوفےکی طرف تھا اور جب آپ کےپاس ایجنڈانہیں تھاتواقتدارمیں کیوں آئے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منائیں گے جبکہ 5فروری کو راولپنڈی لیاقت باغ میں مظاہرہ بھی ہوگا۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ نوازشریف کو صرف اقامے اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر برطرف کیا گیا جبکہ مشرق وسطیٰ سمیت دیگر ممالک سے ہنڈی کے ذریعے پیسہ لیا گیا جبکہ انہوں نےاسرائیلی اور بھارتی پیسوں سےالیکشن لڑالیکن کوئی بھی مولوی بھارت اوراسرائیل سےآیاہواپیسہ لینےکیلئےتیارنہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخواکےکسی مولوی نےان کےپیسےکوقبول نہیں کیا جبکہ خیبرپختونخواکےآئمہ کیلئے ماہانہ10 ہزار روپےکااعلان کیاگیا۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کوبھارت اوراسرائیل سےفنڈنگ ہوئی، لانگ مارچ ہوگاتوحکمرانوں کوبھاگنےکاموقع نہیں ملےگا۔
اس سے پہلے مریم نواز نے کہا کہ مر کہیں آپ کوغلط فہمی تونہیں ہوئی کہ لانگ مارچ آج ہے،ہم جس ملک میں رہتےہیں وہاں نہ آئین ہےنہ انصاف ہے،اس لیے جمع ہوئےہیں کہ الیکشن کمیشن کو ذمہ داریاں یاد دلائیں ،الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے ،کان کھول کرسن لیں لانگ مارچ کے روزکیا عالم ہو گا، نوازشریف کےکیس کی توروزسماعت ہوتی تھی ،فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 6 سال میں نہیں ہوا،
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آپ کہتے تھے کہ چوری نہیں کی توتلاشی دو،اب آپ سے لوگ پوچھتے ہیں کہ چوری نہیں کی توتلاشی کیوں نہیں دیتے،پاکستان کی تاریخ کا سب سےبڑافراڈ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس ہے ،آپ نے کئی درخواستیں دیں کہ کارروائی کوخفیہ رکھاجائے،عمران خان نے اس مقدمے کو تیس بار ختم کرنے کی کوشش کی اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے ان کے 23 خفیہ اکاونٹس پکڑلیے تھے جو عمران خان کے دستخط سے چل رہے تھے۔فارن فنڈنگ کیس کی صرف 70سماعتیں ہوئیں .
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اب پتہ چلا چور چور چور کی گردان کرنے والا تابعدار خان خود سب سے بڑا چور نکلا ،ایک اور جرم ، جانتے ہو جو پیسا تحریک انصاف کے ذریعے آیا وہ ہنڈی کے ذریعے سے آیا، جانتے ہونا کہ ہنڈی کے ذریعے کونسا پیسا آتا ہے۔ سب سے زیادہ پیسہ بھارت اوراسرائیل سے ان کے اکاوَنٹس میں آیا ،بی جے پی کے ممبرنے بھی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی،جب آپ بی جے پی سے فنڈز لیں گے توپھرمودی کی جیت کیلئے کیوں دعائیں نہیں کرو گے .عمران خان کے ذاتی ملازم کے اکاوَنٹس میں بھی پیسہ آیا،کہتے ہیں نہیں پتہ پیسہ کہاں سےآیا،ایجنٹ کا کام ہے،3سال ہوگئے اسکروٹنی کمیٹی تحقیقات ہی کررہی ہے،
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ دستخط کرنے اورپیسہ وصول کرنے کاپتہ تھا لیکن یہ نہیں پتہ تھا کہ پیسہ کہاں سے آ رہا ہے،کہتےہیں تیاری نہیں تھی لیکن عوام کولوٹنےکی آپ کی پوری تیاری تھی،مہنگائی کو آسمان پرپہنچانےکی آپ کی پوری تیاری تھی،تمہیں اقتدار میں لانے والے ایجنٹس کون تھے۔عوام کو لوٹنے، آٹا چینی گندم دوائیوں پر ڈاکہ ڈالنے کی پوری تیاری تھی
پی ٹی آئی نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سے بھی فنڈنگ لی،مریم نواز








