شیخ رشید نے مریم نواز کو مشورہ دے دیا

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے (ن) لیگ کی رہنما مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ براڈ شیٹ پڑھ لیں، ان کیخلاف پاناما ٹو کھلنے جا رہا ہے۔

وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ، پولیس اور ایف سی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پی ڈی ایم کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی، نتیجہ سب نے دیکھ لیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ خود میڈیا کہہ رہا تھا کہ جلسے میں ڈھائی یا تین ہزار لوگ تھے، جھنڈے اور لیڈر بہت تھے لیکن کارکن نہیں تھے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب دینی طلبہ نے گن اٹھائی تھی، آپ پرویز مشرف کے ساتھ تھے، آپ بچوں کو ورغلا رہے ہیں لیکن کوئی نہیں آیا۔ یہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ پاک فوج کے خلاف زبان بھی استعمال کر رہے ہیں۔ فوج کے خلاف غیر اخلاقی بات کرنے والوں کو قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے دوبارہ پی ڈی ایم قیادت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر محمود خان اچکزئی کی تقریریں ہوئیں تو پھر حالات شاید ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو براڈ شیٹ کو پڑھے بغیر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔ عمران خان نے تو چالیس ہزار لوگوں کا ڈیٹا دیا، آپ لوگ چالیس لوگوں کا ڈیٹا دیدیں۔وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم کو پیشکش کی کہ حکومت آپ کے لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کرے گی۔ لانگ مارچ کل کے بجائے آج کرو۔

واضح‌ رہے کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم جس ملک میں رہتےہیں وہاں نہ آئین ہےنہ انصاف ہے،ا س لیے جمع ہوئےہیں کہ الیکشن کمیشن کو ذمہ داریاں یاد دلائیں ،الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے ،کان کھول کرسن لیں لانگ مارچ کے روزکیا عالم ہو گا، نوازشریف کےکیس کی توروزسماعت ہوتی تھی ،فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 6 سال میں نہیں ہوا،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آپ کہتے تھے کہ چوری نہیں کی توتلاشی دو،اب آپ سے لوگ پوچھتے ہیں کہ چوری نہیں کی توتلاشی کیوں نہیں دیتے،پاکستان کی تاریخ کا سب سےبڑافراڈ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس ہے ،آپ نے کئی درخواستیں دیں کہ کارروائی کوخفیہ رکھاجائے،عمران خان نے اس مقدمے کو تیس بار ختم کرنے کی کوشش کی اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے ان کے 23 خفیہ اکاونٹس پکڑلیے تھے جو عمران خان کے دستخط سے چل رہے تھے۔فارن فنڈنگ کیس کی صرف 70سماعتیں ہوئیں .

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اب پتہ چلا چور چور چور کی گردان کرنے والا تابعدار خان خود سب سے بڑا چور نکلا ،ایک اور جرم ، جانتے ہو جو پیسا تحریک انصاف کے ذریعے آیا وہ ہنڈی کے ذریعے سے آیا، جانتے ہونا کہ ہنڈی کے ذریعے کونسا پیسا آتا ہے۔ سب سے زیادہ پیسہ بھارت اوراسرائیل سے ان کے اکاوَنٹس میں آیا ،بی جے پی کے ممبرنے بھی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی،جب آپ بی جے پی سے فنڈز لیں گے توپھرمودی کی جیت کیلئے کیوں دعائیں نہیں کرو گے .عمران خان کے ذاتی ملازم کے اکاوَنٹس میں بھی پیسہ آیا،کہتے ہیں نہیں پتہ پیسہ کہاں سےآیا،ایجنٹ کا کام ہے،3سال ہوگئے اسکروٹنی کمیٹی تحقیقات ہی کررہی ہے،

پی ٹی آئی نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سے بھی فنڈنگ لی،مریم نواز

Shares: