واشنگٹن: دورہ امریکا میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان کوکرکٹ بیٹ کاتحفہ پیش کرکے عمران خان سے بہت زیادہ متاثر ہونے کا تاثر دے دیا . ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشی کی ا نتہا نہ رہی
تفصیلات کے مطابق دورہ امریکامیں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان کوکرکٹ بیٹ کاتحفہ پیش کیا ہے۔ کرکٹ بیٹ کےساتھ ڈونلڈ ٹرمپ نےوزیراعظم عمران خان کوسابق امریکی صدر آئزن ہاور کی تصویر بھی تحفے میں دی۔
آئزن ہاور واحد امریکی صدر تھے جنہوں نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ دیکھا تھا۔اس موقع پر عمران خان کے علاوہ ملانیا ٹرمپ بھی موجود تھیں .ملانیا ٹرمپ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان واقعی ایک متاثر کن شخصیت ہیں اور میں عمران کی صلاحیت سے بہت متاثر ہوں