میں نے جوبائیڈن کا پاکستان میں خیر مقدم کیا تھا،اب کیسے پاک امریکہ تعلقات ہوں گے؟ قریشی نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئی امریکی انتظامیہ اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ میں آج ایک نئی انتظامیہ ذمہ داریاں سنبھال رہی ہے

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس نئی انتظامیہ کے ساتھ انگیج کرنے کا خواہاں ہے اور وہ بھی پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں نئی امریکی انتظامیہ میں جو شخصیات اہم عہدوں کیلئے نامزد ہو رہی ہیں ان میں بہت سی شخصیات قبل ازیں اوباما انتظامیہ کا حصہ رہی ہیں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملا وہ خطے سے گہری واقفیت رکھتی ہیں نومنتخب صدر جو بائیڈن، فارن ریلیشنز کمیٹی کے بہت متحرک اور فعال رکن تھے جب وہ پاکستان تشریف لائے تو میں نے ان کا خیر مقدم کیا جو بائیڈن، جنوبی ایشیائی خطے اور پاکستان کے حوالے سے واضح رائے رکھتے ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے ہمارے نکتہء نظر میں مطابقت ہے ترجیحات کے حوالے سے دیکھا جائے تو، کرونا عالمی وبائی چیلنج کا سامنا ہو یا ماحولیاتی تبدیلی کے مضمرات سے نمٹنے کی حکمت عملی ہو، پاکستان اور امریکہ کے نکتہ نظر میں مماثلت دکھائی دیتی ہےبھارت کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے bipartisan رائے ضرور موجود رہی ہے مگر خوش آئند بات یہ ہے کہ اس نئ امریکی انتظامیہ کا انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے واضح موقف ہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے حوالے سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اس صورت حال کی نشاندہی دنیا کر رہی ہےمقبوضہ کشمیر کے حوالے سے جس طرح یورپی اور برطانوی پارلیمنٹ میں آواز آٹھائ گئی انشاء اللہ جلد امریکی پارلیمنٹ میں بھی اس کی بازگشت سنائی دے گی توقع ہے کہ نئ انتظامیہ 80 لاکھ نہتے مظلوم کشمیریوں کو بھارتی استبداد اور بلا جواز محاصرے سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہو گی

مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اس کے جغرافیائی خدوخال اور جغرافیائی معاشی حیثیت کے باعث نظر انداز نہیں کیا جا سکتا آبادی کے لحاظ سے، نوجوانوں کے تناسب کے حوالے سے اور معاشی امکانات کے حوالے سے پاکستان کیساتھ دو طرفہ تعاون کے فروغ کے بہت سے مواقع موجود ہیں نئں امریکی انتظامیہ کا چین کے ساتھ رویہ محاذ آرائی کا نہیں بلکہ مسابقت کا ہےپاک چین اقتصادی راہداری کے تحت قائم ہونیوالے خصوصی اقتصادی زونز میں اگر امریکی سرمایہ کار، سرمایہ کاری کرنا چاہیں گے تو انہیں خوش آمدید کہیں گے

Shares: