بھارت کا چہرہ بے نقاب ، وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے اعزاز میں دیا ظہرانہ

0
41

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا یورپی یونین سفراء کے اعزاز میں وزارتِ خارجہ میں ظہرانہ ، وزیر خارجہ کی دعوت پر 18 سفراء وزارت خارجہ تشریف لائے، وزیر خارجہ نے بطور سفیر نئ ذمہ داریاں سنبھالنے والے سفراء کو مبارکباد دی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کرونا عالمی وبائی چیلنج کے دوران یورپی یونین کی معاونت پر شکریہ ادا کرتا ہوں ، کرونا عالمی وبائی چیلنج کے معاشی مضمرات سے نمٹنے اور ترقی پذیر ممالک کی معاشی بحالی کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے قرضوں میں سہولت کی تجویز دی جسے عالمی سطح پر سراہا گیا

محدود وسائل کے باوجود کرونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہم نے "سمارٹ لاک ڈاؤن” کی حکمت عملی اپنائی جس سے اس وبا پر قابو پانے میں خاصی مدد ملی مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری معاشی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو چکی ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا وبائی صورتحال کے باوجود ہماری برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ، ہمارے معاشی اشاریے بہتری کی نوید سنا رہے ہیں ، اسٹیٹ بینک اور ہمارے اقتصادی اداروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا

پاکستان اور یورپی یونین کے مابین، کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے جون 2019 میں اسٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان پر دستخط ہوئے کرونا وبا کے دنوں میں میری بہت سے یورپی ممالک کے ہم منصبین کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ رہا

جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے یورپی یونین کی معاونت کے شکرگزار ہیں، ہم یورپی ممالک کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کا خواہاں ہے ، پاکستان نے افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار، خلوص نیت سے ادا کیا اور کرتا رہے گا، پاکستان پچھلی چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے ، ہم ان افغان مہاجرین کی پروقار اور باعزت وطن واپسی کے خواہشمند ہیں، ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر دو طرفہ تعلقات چاہتے ہیں

بھارت، اپنی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے پورے خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے ، ہم نے دہشتگردوں کی معاونت کے ناقابل تردید ثبوت ڈوزئیر کے ذریعے دنیا کے سامنے رکھے ، ای یو ڈس انفولیب کی رپورٹ نے بھارت کے مذموم عزائم کو مزید بے نقاب کیا، پلوامہ واقعہ کی حقیقت اب دنیا کے سامنے آ چکی ہے ، وزیر خارجہ نے یورپی یونین سفراء کو وزارتِ خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا

Leave a reply