نیشنل سٹیڈیم میں‌ سیکیورٹی اداروں کی ریہرسل سب کی توجہ کا مرکز بنا گیا

0
48

نیشنل سٹیڈیم میں‌ سیکیورٹی اداروں کی ریہرسل سب کی توجہ کا مرکز بنا گیا

باغی ٹی وی : پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے تو پریکٹس کر رہی ہیں، سیکیورٹی اداروں نے بھی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سیکیورٹی ریہرسل کی۔

26جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان اور ساوتھ افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے لئے سیکورٹی اداروں نے اپنا پلان فائنل کرلیا ،ٹیموں کو ہوٹل سے نیشنل سٹیڈیم کیسے لانے اور گراونڈ میں کس طرح کھلاڑیوں کی حفاظت کرنی ہے تمام تر تیاریوں کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

پاکستان آرمی کے کمانڈوز اور ایس ایس یو کے خصوصی دستوں نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اس موقع پر ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کراچی میں قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑی، 21 جنوری سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو گا۔جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر محمد وسیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔نیوزی لینڈ کے خلاف خراب کارکردگی دکھانے پر شان مسعود، نسیم شاہ، محمد عباس، ظفر گوہر اور حارث سہیل کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply