واشنگٹن :بائبل پرحلف اٹھانے کے بعد جوبائیڈن نے مذہب کی پاسداری کرنے کا حلف دیا،اورکیا کہا،حلف کی اہم باتیں سامنے آگئیں‌،اطلاعات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے مقدس کتاب بائبل پرحلف اٹھایا ہے اورعہد کیا ہے کہ وہ اپنے مذہب ،امریکی آئین اورامریکی عوام کی اقدار کی پاسداری کریں‌گے

امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد کہا ہے کہ اس سے ’جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔‘جوبائیڈن نے مزید کہا کہ’یہ دن امریکیوں کا ہے۔ یہ دن جمہوریت کا ہے۔ یہ تاریخی دن اپنے ساتھ امید لایا ہے۔

’امریکہ کو مشکلات درپیش ہوئیں لیکن شہریوں نے اس چیلنج کا مقابلہ کیا۔ آج ہم ایک امیدوار کی جیت نہیں بلکہ جمہوریت کی جیت منا رہے ہیں۔‘بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کیطرف سے مزاحمت کئے جانے کے بارے میں‌کہا کہ ایک پُرتشدد واقعے نے کیپیٹل کی بنیایں ہلا دیں۔

’ہم نے پھر سیکھا کہ جمہوریت اہم ہے۔ یہ کمزور ہے۔۔۔ لیکن ہم ایک قوم بن کر اکٹھے ہوئے ہیں۔ ہم نے گذشتہ دو دہائیوں کی طرح طاقت کی پُرامن منتقلی کو یقینی بنایا ہے۔‘تقریب حلف برداری کے موقع پر امریکہ کے نئے صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ’ہم ہر رکاوٹ کو شکست دیں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ان کا کام امریکہ کے مستقبل کو بچانا ہے۔ ’اس کے لیے محض الفاظ نہیں بلکہ اقدامات درکار ہوں گے۔‘’جمہوریت میں اس کے لیے سب سے ضروری اتحاد ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’جو عناصر ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں وہ طاقتور ہیں لیکن وہ کوئی نئے نہیں۔‘

Shares: