اسلام آباد:کئی سالوں سے اہم ادارے کا ملازم سرکاری گاڑیوں سے پٹرول چراتے ہوئے پکڑا گیا ،اطلاعات کے مطابق ایک بڑے سرکاری ادارے کے ملازمین کی جانب سے ہی ادارے کی گاڑیوں سے پیٹرول چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے پیٹرول چوروں کے خلاف ایف آئی آر کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے کے ملازمین رات کی تاریکی میں ادارے کی گاڑیوں سے پیٹرول چوری کرتے ہیں۔
پولیس نے چوری شدہ ڈیزل کے 15 کین لیے سی ڈی اے کے دونوں ملازمین کو پکڑ لیا ہے اور پولیس نے چوروں کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی بنائی۔
سی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل ڈائریکٹوریٹ آف انوائرمنٹ کی گاڑیوں سے نکالا گیا تھا، ڈیزل سکیورٹی اہلکار کی موجودگی میں گاڑیوں سے نکالا گیا تھا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ڈی جی انوائرمنٹ نے معاملے کی انکوائری شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے سکیورٹی گارڈ کو معطل کر دیا۔